آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
پیر 7 نومبر 2016 16:19
(جاری ہے)
ساجد خان معصوم شہریوں کے قتل عام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا٬جس میں کئی اموات ہوئی تھیں٬ساجد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے اور اس نے ملٹری کورٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا ہے٬جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ہے۔
جاوید خان ولد فقیر گل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا جو کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں٬پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھا٬جس میں کئی شہادتیں ہوئیں٬جاوید خان کے حملوں سے پاک فوج کے تین جوان جن میں رحیم اللہ٬سپاہی نصیر احمد اور باچا حسن شامل ہیں٬جاوید خان حوالدار حضرت غنی کو گلہ گھونٹ کرشہید کرنے کے واقعہ میں بھی ملوث تھا٬جاوید خان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اور ان تمام جرائم کا اس نے ملٹری کورٹ کے سامنے اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔فضل حق ولد شہداد کالعدم تحریک طالبان کا سرگرم رکن تھا٬فضل حق پولیس اہلکاروں کے اغوا اور ہاتھ کاٹنے کے واقعہ میں ملوث تھا٬فضل حق معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل عام میں بھی ملوث تھا اور حملوں میں بھی٬فضل حق کے حملوں سے عبدالوہاب اور پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان جاں بحق ہوئے تھے٬ان تمام جرائم کا فضل حق نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔فضل الرحمان ولد فضل کریم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارکن تھا جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھا جس میں میجر محمد احسان٬حوالدار محمد الحلیم٬نائیک غلام عباس٬سپاہی تسمیہ الرحمان٬سپاہی مقدر خان٬سپاہی نسیم اقبال شہید جبکہ متعدد جوان زخمی ہوئے تھے٬فضل الرحمان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اور ان تمام جرائم کا اس نے ملٹری کورٹ کے سامنے اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔زاہد خان ولد کتاب شاہ کالعدم لشکر اسلام کا سرگرم کارکن تھا جو کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھا٬جس میں حوالدار نورمسات٬نائیک شبیر٬نائیک فرمان٬سپاہی ہمائیوں٬سپاہی فخرعالم٬سپاہی اسماعیل شہید جبکہ متعدد جوان زخمی ہوئے تھے٬زاہد خان نے مجسٹریٹ اور ملٹری کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔عمر سعید ولد حضرت سعید کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس میں نائب صوبیدار حسن فراز٬لانس نائیک ربان علی٬سپاہی بدری الزمان٬سپاہی گل وزیر٬اسٹنٹ سب انسپکٹر نورزمان شہید جبکہ متعدد جوان زخمی ہوئے تھے٬عمر سعید سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا٬عمر سعید نے ان تمام جرائم کا مجسٹریٹ اور ملٹری کورٹ کے سامنے اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔رحمت ولد اسماعیل خان کالعدم لشکر اسلام کا سرگرم رکن تھا جو کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس میں حوالدار ولی٬سپاہی متی٬لانس نائیک اسماعیل شہید ہوئے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لیفٹیننٹ عباس زخمی ہوئے تھے٬رحمت نے مجسٹریٹ اور ملٹری کورٹ کے سامنے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔بخت ولی ولد عمل خان کالعدم لشکر اسلام کا سرگرم رکن تھا جوکہ پاک فوج پر حملوں پر ملوث تھا جس میں سپاہی محمد ذیشان شہید ہوئے تھے٬بخت ولی نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔نذیر احمد ولد اللہ داد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر ملوث تھا جس میں ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف شہید جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے٬نذیر احمد نے ان تمام جرائم کا مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراف کیا جس پر اسے سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.