علماء کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنانے کی سازش ہے۔علامہ سبطین سبزواری
وزیرداخلہ تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاربن چکے ہیں،وزیراعظم نوٹس لیں۔شیعہ علما کونسل کے اجلاس سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 18:30
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء) :شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کراچی میں علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا احمد اقبال رضوی، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور دیگر رہنماوں کی گرفتاریوں اورآپریشن کے دوران قرآن مجید اور دیگر مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وہ آج یہاں شیعہ علماء کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں مولانا قلب شاہانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے پرامن علما اور شہریوں کو گرفتار کرکے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش کررہی ہے، جو کہ شہدا کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان دہشت گردوں سے ملاقاتیں کرتے اور انہیں تکفیری جلسے کرنے کی اجازت دے کر ان کے سہولت کاربن چکے ہیں ،علامہ مرزا یوسف حسین جیسے پرامن عالم دین کو محض بیلنس پالیسی کے تحت گرفتارکیا جاتا ہے ،تاکہ وہ دہشت گرد گروہ اور ان کے سرپرستوں کو مطمئن کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ علما کی گرفتاریاں برداشت نہیں کی جائیں گی، ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی ہر سازش ناکام بنادیں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علما کی گرفتاریوں اور کراچی کے امام بارگاہ میں مقدسات کی توہین اورعلما کی گرفتاریوں پر تشویش پائی جاتی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف نوٹس لیں۔ اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.