ایم کیو ایم پاکستان کی خواجہ اظہار الحسن اور پرویز مشرف کی ملاقات بارے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کی تردید

منگل 8 نومبر 2016 23:16

ایم کیو ایم پاکستان کی خواجہ اظہار الحسن اور پرویز مشرف کی ملاقات بارے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے ترجمان نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور پرویز مشرف کی ملاقات کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کی مشترکہ دوستوں کے ہمراہ کھانے پر مشرف صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے سیاسی حالات بھی زیر بحث آئے جبکہ مشرف صاحب سے کراچی کی ترقی اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں کے اختیارات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

ترجمان نے کہاکہ ملاقات کے حوالے سے میڈیا پر خورشید قصوری کا بیان ان کی اپنی خواہش ہوسکتا ہے ایم کیوایم پاکستان کاکسی بھی جماعت سے کوئی سیاسی اتحادزیر غور نہیں ہے ۔ترجمان نے مزید کہاکہ ایم کیوایم میں مشاورت کا عمل مکمل جمہوری ہے اور رابطہ کمیٹی ہی تمام فیصلوں کا اختیار رکھتی ہے۔