امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری سے سرمایہ کاروں کی طرف سے پریشانی کا اظہار - ایشیائی بازار حصص میں مندی ۔امریکی ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں بھی گراوٹ
میاں محمد ندیم بدھ 9 نومبر 2016 12:53
ٹوکیو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 نومبر۔2016ء) امریکی صدارتی انتخاب کے اب تک سامنے آنے والے نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری سے سرمایہ کاروں کی طرف سے پریشانی کا اظہار اس طرح دیکھنے میں آ رہا ہے کہ ایشیائی بازار حصص میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا۔امریکی ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جب کہ سرمایہ کار اپنا پیسہ سونے کی خرید و فروخت میں منتقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تاہم ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔جاپان کے بازار حصص "نکئی" میں ایک موقع پر 5.8 فیصد تنزلی آئی جب کہ ہانگ کانگ کا ہان سنگ 3.8 فیصد نیچے آیا۔آسٹریلیا کے بازار حصص اے ایس ایکس میں 1.8 فیصد تنزلی دیکھی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
انتخابات سے قبل رائے عامہ کے جائزوں میں ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن کو واضح برتری دکھائی جاتی رہی ہے۔
ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہم کے دوران یہ عزم ظاہر کرتے رہے ہیں کہ وہ امریکی تجارت، ٹیکس اور دیگر پالیسیوں میں قابل ذکر تبدیلی کریں گے جس سے سرمایہ کاروں مختلف خدشات کا شکار رہے ہیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ غیر یقینی کی صورتحال اقتصادیات کو سست کر سکتی ہے کیونکہ پریشانی کے شکار کاروبار کسی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے سرمایہ کاری میں تاخیر کر سکتے ہیں۔کرنسی کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاو دیکھا جا رہا ہے۔ میکسیکو کے پیسو کی قیمت میں کمی آئی ہے تو جاپان کی کرنسی ین کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔حصص بازار کے تاجروں نے ہلیری کی جیت کی توقع کی تھی ایسے میں اگر مقابلہ سخت بھی ہو تو بازار گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ ہانگ کانگ کا بازار ہان سینگ 1.9 فیصد نیچے چلا گیا ہے اور شنگھائی کمپوزٹ 0.7 فیصد نیچے ہے۔آسٹریلیا کے بازار اے ایس ایکس 200 میں 1.8 فیصد کی گراوٹ آئی ہے جبکہ جنوبی کوریا کے بازار کوپسی میں 1.6 فی صد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔اس سے قبل وال سٹریٹ اور یورپی بازار اونچی قیمتوں پر بند ہوئے تھے۔میکسیکو کی کرنسی میں ڈالر کے مقابلے میں آنے والے اتار چڑھاو کو بعض ماہرین امریکی انتخابی نتائج کے اشاریے کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ اگر مسٹر ٹرمپ کی جیت ہوتی ہے تو میکسیکو کو نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ انھوں نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کرنے اور تجارتی معاہدے کی بات کہی ہے۔دوسری جانب جاپان کے پیسے میں مضبوطی کا مطلب یہ ہے کہ صارفین نے اس بین الاقوامی ہلچل کے دوران ین پر بھروسہ کیا ہے اور وہ ہلیری کی کامیابی کے امکان کو کم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.