ملکی اقتدار پر قابض ٹولے کے معاشی ، سیاسی اور نظریاتی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا ‘سراج الحق
پاکستان کے نظریہ سے بے وفائی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں جنہوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دینے کے بعد حاصل کئے گئے پاکستان کو اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھادیا ہے ،حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور تمام اداروں کو یرغمال بنا کر غریب کو تعلیم ،صحت ،روز گار جیسی بنیادی ضروریا ت سے محروم کررکھا ہے ‘امیر جماعت اسلامی
بدھ 9 نومبر 2016 19:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 139ویں یوم پیدائش پر ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر ،امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد بھی موجود تھے ۔قبل ازیں جب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر پہنچے تو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گاڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملکی اقتدار پر قابض ٹولے کے معاشی ، سیاسی اور نظریاتی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا ،پاکستان کے نظریہ سے بے وفائی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں جنہوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دینے کے بعد حاصل کئے گئے پاکستان کو اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھادیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور تمام اداروں کو یرغمال بنا کر غریب کو تعلیم ،صحت ،روز گار جیسی بنیادی ضروریا ت سے محروم کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں کسی غریب کا بچہ تعلیم اور صحت سے محروم نہ رہے گا اور سب کو انصاف ملے گا ۔ایسا پاکستان جہاں عدل و انصاف اور میرٹ کی حکمرانی ہو گی ،کسی غریب کو اپنے بچوں کو پیٹ پالنے کیلئے اپنی عزت نہ بیچنا پڑے گی ۔ایسا پاکستان جس میں ظالم اشرافیہ اورفیوڈلز اپنی دولت کے بل بوتے پرعوام کا استحصال نہ کرسکیں گے ۔رجعت پسندوں کی حکومت نہ ہوگی۔یہی ٹولہ ہے جس نے علامہ اقبال اور قائد اعظم کی طرف سے دیئے گئے پاکستان میں رنگ و نسل اور مسلک کی بنیاد پر تقسیم پیدا کی .یہ لوگ تقسیم کرو اور حکومت کرو کے فارمولے پر عمل کر کے عوام کی گردنوں پر سوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان پیش کرنے والے بنگا ل کے شیر فضل حق تھے اور بنگال کے لوگوں نے قیام پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دیں مگر ان حکمرانوں نے ظلم و جبر کے رویے نے پاکستان کو اس کے نظریے اور جغرافیے دونوں سے محروم کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے جغرافیائی اور نظریاتی تحفظ کیلئے ملک کو کرپشن فری پاکستان بنانے کی ضرورت ہے جہاںظلم کا راج نہ ہو اور عام پاکستانی عزت کے ساتھ زندگی گزار سکے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانامہ لیکس کرپشن کا تسلسل ہے ،جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف سب سے پہلے آواز اٹھائی اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایک دیانتدار قیادت ہی کرپشن سے نجات دلا سکتی ہے ۔چور چو رکا احتساب نہیں کرسکتے ۔پانامہ لیکس میں ملوث لوگوں کے نام اور خاندان موجود ہیں اور انہیں سب جانتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور ایک ایک سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کرپٹ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی جس نے جتنا لوٹا ہے اسے واپس کرنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.