نیب پیشہ وارانہ صلاحیتوں،شفافیت اور میرٹ پرعملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے ،ْقمرزمان چوہدری
نیب میں اب کوئی افسر اور اہلکار سرکاری امور کی انجام دہی پر اثرانداز نہیں ہوسکتا ،ْ چینی شہر ارومچی کے گور نر سے ملاقات میں گفتگو
اتوار 13 نومبر 2016 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان میں بدعنوانی کی روک تھام کا اعلی ادارہ ہے جوکہ پیشہ ارانہ صلاحیتوں،شفافیت اور میرٹ پرعملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ بدعنوانی کے خاتمے اوربدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے،نیب نے اس مقصد کیلئے آگہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمد کا لائحہ عمل سمیت سہہ جہتی حکمت عملی وضع کی ہے،مقدمات نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال سے انکوائری،انوسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کے امور کو قانون کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ 2014میں نیب میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا نیب میں اب کوئی افسر اور اہلکار سرکاری امور کی انجام دہی پر اثرانداز نہیں ہوسکتا،نیب میں مشترکہ تحقیقاتی نظام وضع کیا گیاہے ،جس کے تحت دو انوسٹی گیشن آفیسرز اور لیگل کنسلٹنٹ ملکر شفاف اور غیر متعصبانہ بنیادوں پر انکوائری اور انویسٹیگیشن نمٹاتے ہیں ،جزوی مقداری گریڈنگ نظام ،مانیٹرنگ انڈ ایوالیوایشن نظام اور ادارہ جاتی نظام سے کارکردگی میں بہتری آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے ادارے کو درست سمت میں گامزن کر دیاہے،نیب کی موثر کوششوں کی وجہ سے پلڈاٹ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل،مشعل اور عالمی اقتصادی فورم نے ہماری کارکردگی کو سراہا ہے جو کہ اہم کامیابی ہے ،نیب کی بدعنوانی کی روک تھام کیلئے کامیاب حکمت عملی پر 2016میں بھی عملدرآمد جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی ،میڈیا اور عوام کے تعاون اور تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے بدعنوانی کو روکا جا سکتا ہے۔ سنکیانگ کے گورنر شہرت ذاکرنے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،انہوں نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اہم کامیابی ہے ،جس سے دونوں ملکوں کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام کیلئے تعاون مزید مستحکم ہوگا ،انہوں نے مستقبل میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.