سیالکوٹ بجا طور پر شہر اقبالؒ ہے، منیب اقبال

علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذ ر یعے قوم کوپیغا م دیا ہے ، اس را ستے پر چلیں گے تو کو ئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا،علامہ اقبالؒ کے پوتے کا خطاب

اتوار 13 نومبر 2016 19:00

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کے پوتے منیب اقبال نے کہا ہے کہ سیالکوٹ بجا طور پر شہر اقبالؒ ہے۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز انہوں نے الھدٰی گرائمرا سکول میں یوم اقبال ؒکے حوالے سے منعقدہ تقر یب خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فکر اقبالؒ کو عام کرنے کی ضرورت ہے،علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذ ر یعے قوم کوپیغا م دیا ہے اور اگر اس را ستے پر چلیں گے تو کو ئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے جو پیغا م دیا اسی کو آگے بڑھا نے کی ضرورت ہے۔منیب اقبال نے کہا کہ ہم سب جا نتے ہیں کہ علامہ اقبال نے ’’با نگ در ا‘‘ میں بچوں کے لیے بڑی خو بصورت اور سبق آمو ز نظمیں لکھی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آج ہمیںاس عظیم شاعر علامہ اقبالؒ سے عہد کر نا ہے کہ ان کے ابد ی پیغا م پر عمل پیر اہو کر ہی پاکستان کی منزل کا حصول یقینی بنا ئیںگے اور علامہ اقبالؒ کی شاعر ی اور افکا ر عمل پیرا ہو کر ہی ہماری زند گیوں میں انقلا ب آئے گا۔ اس مو قع پر پرنسپل مبشرنے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں اقبال اکیڈمی کے افسران اور شمیم خان لودھی،شیر علی مراد علی،ڈاکٹر عمر افتخار نے شرکت کی