پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی

جمعہ 4 جولائی 2025 21:58

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا ہے، جن میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج ایک پارلیمانی روایت ہے، اور ماضی میں کئی بار صدرِ مملکت اور وزیر خزانہ کی تقاریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے خلل ڈالا گیا ہے۔

ان ریفرنسز میں ‘‘غیر پارلیمانی رویہ’’، ‘‘بد نظمی’’ اور ‘‘غیر مہذب برتاؤ’’ کی بات کی گئی ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تقریر میں خلل ڈالنا نااہلی کی درست بنیاد بن سکتا ہی اسپیکر کو قواعد و ضوابط اور پارلیمانی روایات کے تحت معطلی یا دیگر تادیبی اقدامات کا اختیار ضرور حاصل ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اسپیکر کا "اپنے ہی ارکان" کی نااہلی کی درخواست دینا اٴْن کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔

اسی حوالے سے اسپیکر کا چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنا بھی نامناسب عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ۳اسپیکر کا منصب ایک غیرجانبدار اور خودمختار منصب ہوتا ہے، اور چاہے کوئی رکن حکومتی بینچوں سے ہو یا اپوزیشن سے، وہ سب اسپیکر کے سامنے برابر ہوتے ہیں۔یہ بھی نامناسب تھا کہ اسپیکر نے وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران اسمبلی میں ویڈیو کلپس چلنے کی اجازت دی۔اسپیکر کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان ریفرنسز کو واپس لے لیں تاکہ پارلیمنٹ میں ناپسندیدہ اور غلط نظیر قائم نہ ہو۔