گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

جمعہ 4 جولائی 2025 20:18

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 30بھارتی انسپانسر خوارج کا واصلِ جہنم کیا جانا ریاستی عزم اور فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی حمایت اور فورسز کی قربانیوں سے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانا بڑی کامیابی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی بھارتی پشت پناہی میں کارروائیوں کا فورسز نے منہ توڑ جواب دیاہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں اوران کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔