
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
جمعہ 4 جولائی 2025 20:20

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ روڈ میپ منصوبے میں سزا اور جزا کا عمل ہوگا، روڈ میپ کی ہر مہینے نگرانی کروں گا،خراب کارکردگی پر کسی کو ہٹانے میں پھر صفائیاں نہیں دوں گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی کو ہٹاؤں تو صفائیاں دینی پڑتی ہے، اب روڈ میپ میں ہر کسی کی کارکردگی نمایاں ہوگی،کسی کی سفارش نہیں مانوں گا، خراب کارکردگی والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔خیبرپختونخوا حکومت کے روڈ میپ تقریب سے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے خطاب میں کہاکہ جہاں پر سیکورٹی سسٹم پر سمجھوتا ہوتا ہے تو عوام متاثر ہوتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے تمام اداروں کو اقدامات اٴْٹھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صوبے کی ترقی پر اثر انداز ہورہی ہے، جس ادارے کا جتنا اختیار ہیاس کے مطابق دہشتگردی کیخاتمہ میں کردارادا کریں، خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے دو سال کے لئے روڈ میپ جاری کردیا ہے، تقرریاں تبادلے کارکردگی بنیاد پر ہونگے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ پراونشل ایکشن پلان پر عملدرا?مد ہوگا اور منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری ہوں گے، روڈ میپ میں بروقت ٹاسک پورا کرنے والے اہلکار و محکمے کو انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی سو فیصد فراہمی، 250 بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، حکومت روڈ میپ کے تحت دس ہزار خصوصی افراد کو وظائف دے گی، اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پچاس فیصد کمی لائی جائے گی۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک ہزار پھلدار، بیس لاکھ جنگلی زیتون کی قلم جاری کی جائے گی، نیو پشاور ویلی میں 14 ہزار رہائشی پلاٹس تیار کیے جائیں گے، اور ایک لاکھ روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.