گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

جمعہ 4 جولائی 2025 21:26

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے (GLOF) کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں اضافے اور موسمی تبدیلیوں سے گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ہے بلند درجہ حرارت اور موسمی نظام گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کا سبب بن سکتے ہیں متاثرہ وادیوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی سیلاب کے واقعات کا امکان بھی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی کی جانب سے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں تمام اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کرتے ہوئے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا گلوبل وارمنگ اور مقامی درجہ حرارت میں اضافہ خطے کے لیے خطرناک قرار دیاگیا ہے ج*شہریوں اور سیاحوں کو خطرناک علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :