ا پ ڈیٹ )
نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے نیلسن میں7.8شدت کا شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں زلزلے عمارتیں لرز اٹھیں ، متعدد عمارات کو نقصان پہنچا لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر آ گئے امید ہے زلزلے میں ہر کوئی محفوظ ہے ،وزیر اعظم جوہن کے کا ٹو ئٹ
اتوار 13 نومبر 2016 19:00
(جاری ہے)
زلزلے سے مرکز کے نزدیک چھوٹے دیہی شیوویوٹ قصبے میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ،دریں اثناء نیوزی لینڈ کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی انچارج قومی شہری دفاعی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے سونامی کا خطرہ موجود ہے ،اسکا کہنا ہے کہ سونامی کی ابتدائی لہر شاید اتنی زیاد ہ نمایاں نہ ہو لیکن سونامی کی سرگرمی کئی گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے ۔
تاہم بحرالکاہلی سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق تباہ کن سونامی متوقع نہیں ہے ۔ ادھر نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی خوف و حراس کے باعث اپنے ہوٹلوں سے باہر آ گئے ۔پاکستان ویمن ٹیم بھی اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے ،ویمن ٹیم کی کھلاڑی بھی کرائسٹ چرچ میں اپنے ہوٹل سے با ہر آگئیں ۔ محکمہ شہری دفاع نیوزی لینڈ کے مطابق زلزلے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بڑے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے اور متعدد جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں ۔وزیر اعظم جوہن کے نے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے رات کے زلزلے میں ہر کوئی محفوظ ہے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ میں2011میں 6.3شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں185افراد ہلا ک ہو ئے تھے۔(علی)مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.