پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا‘ شاہ نورانی درگاہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی‘آئی ایس پی آر

اتوار 13 نومبر 2016 22:40

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا‘ ..

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا اور شاہ نورانی درگاہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی رات آرمی چیف نے سول ہسپتال کا دورہ کیا۔