تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف شواہد پر مشتمل دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے-سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت15نومبر کوہوگی
میاں محمد ندیم پیر 14 نومبر 2016 13:27
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف شواہد پر مشتمل دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں جبکہ کیس کی سماعت 15نومبرمنگل کے روزہوگی۔عمران خان نے دستاویزی شواہد نعیم بخاری ایڈوکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جو 686 صفحات پر مشتمل ہیں۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس کی اگلی سماعت منگل 15 نومبر کو ہوگی جو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کررہا ہے اور یہ اس کیس کی چوتھی سماعت ہوگی۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے ثبوتوں کی پیپر بکس کی پانچ کاپیاں بھی بنوائی ہیں جبکہ اضافی دستاویزات میں مختلف بینک اکاونٹس کی تفصیلات، قرضہ معاف کرانے کی تفصیل سمیت اہم شواہد شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.