پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہید فوجیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، ملکی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا ، بھارت بزدل ہے اس لیے اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے،کنٹرول لائن پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،
ہرسطح پر بھارت کو بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جس طرح کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے اس پر پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگریب کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 14 نومبر 2016 16:09
(جاری ہے)
شہدا وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے قومی ہیروز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاہے اور قوم بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی بھر پور کارروائی بھارت کے لیے پیغام ہے کہ وہ ان حرکتوں سے باز آ ئے کیونکہ اس جارحیت کا نقصان بھارت ہی کو اٹھانا پڑے گا۔ بھارتی جارحیت کے معاملہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے معاملے پر وزیراعظم محمد نواز شریف مشاورت کے ساتھ حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں ، وزیر مملکت نے کہا کہ یہ پاکستان کے دفاع کا معاملہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ جس طرح لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اسی طرح ہرسطح پر بھارت کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔وزیر مملکت نے کہاکہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.