سی پیک سے متعلق وزیراعظم کے 28مئی کے اعلان پرمن وعن عمل درآمد کیا جائے
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ
بدھ 16 نومبر 2016 11:00
(جاری ہے)
اس جامع ترقیاتی منصوبہ سے خیبر پختونخوا میں بھی صنعتی ترقی، مواصلات، بجلی اور روزگارکا انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا جغرافیائی طورپر اس منصوبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہاں کی جغرافیائی ہیت ، معدنیات،انسانی اور قدرتی وسائل اس عظیم منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے اور مفید تر بنانے کے لیے موزوں تر ہیں۔خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتیں جن میں اسمبلی کے اندراور باہر سب پارٹیاں شامل ہیں، متفقہ طور پر مطالبہ کرتی ہیں کہ چائنا پاکستان اکنامک کارویڈورمیں خیبر پختونخوا کے حسب ذیل منصوبے شامل کیے جائیں ۔اور ان منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے اور آغاز کے لیے ٹائم لائن دی جائے۔اے پی سی میں مطالبہ کیاگیاکہ ڈیرہ اسماعیل خان تا پشاور انڈس ہائی وے کو بطور CPEC-WestrenRoute اختیار کرکی فوری طور پرچھ رویہ کیا جائے۔سی پیک میں شامل تمام منصوبوں ریلوے لائینز،تیل و گیس ،فائبر آپٹیک کیبل کے آغاز کے لیے ٹائم لائن دیا جائے مزید برآں خیبر پختونخوا میںسی پیک سے متعلقہ ٹریڈ زون،اکنامک زونز اور انڈسٹریل زونز کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کی مشاورت سے منصوبے شروع کیے جائیں۔WesternRouteپرریلوے لائین بچھانے اور اس کے ساتھ ہائی پاور ٹرانسمیشن لائین بچھائیں اور موجودہ ڈسٹری بیوشن لائن کو فور ی طور اپ گریڈ کیا جائے اور اس کیلئے ٹائم لائن دی جائے۔ چکدرہ، کالام اور خوازہ خیلہ بشام ایکسپریس وے کی تعمیر اور تکمیل کو پہلی ترجیح میں رکھا جائے۔پاکستان کو وسط ایشیا سے منسلک کرنے کے لیے چکدرہ ،چترال، شندور اور گلگت ایکسپریس وے آسان ترین ذریعہ ہے یہ پاک بھارت علاقائی سٹرٹیجک صورت حال کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متبادل CPEC ثابت ہو گا، بنا بریں اس کو سی پیک کے Multiple Passages کا حصہ بنایا جائے ۔پشاور/ ڈی آئی خان مجوزہ چھ رویہ (Six-Lane) موٹر وے کو تین مقامات پر فاٹا سے رابطہ سڑکوں کے ذریعے منسلک کیا جائے اور باجوڑ تا جنڈولہ تک موٹرووے جو پورے فاٹا کو لنک کریںاور خیبرپختونخوا سے بھی فاٹا کو ملائے ۔پشاور کو اورنج لائن کی طرز پر CPEC-WestrenRouteسے منسلک کیا جائے۔ریلوے لائین بشمول پشاور طور خم ریلوے لائین کو CPECکے معیار کی ریلوے لائین بنایا جائے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں یہ بھی مطالبہ کیاگیاخیبر پختونخوا پن بجلی کے حوالے سے ہر طرح کے وسائل سے مالا مال ہے۔کوئلہ اور دیگر ذرائع کے بجائے تمام تر توجہ اسی پر مرکوز کی جائے۔خیبر پختونخوا میں CPECمیں 10,000میگاواٹ بجلی بنانے کی غرض سے پن بجلی کے منصوبوں کے لیے پانچ ارب ڈالر مختص کیے جائیں۔خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے تمام زیر تعمیر منصوبوں کوCPECکا حصہ قرار دے کر ان کی تکمیل کو پہلی ترجیح میں رکھا جائے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.