پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسئلہ کشمیر کا سنجیدگی سے حل ضروری ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے بہترین تعاون کا مظہر ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 15:23
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ دشمن پاکستان میں ترقی کا عمل نہیں دیکھنا چاہتا اور دہشت گرد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ جنوبی ایشیاء تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور مسئلہ کشمیر کا سنجیدگی سے حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی تشویشناک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ملک کی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں،ہماری مسلح افواج اپنی استعداد کار کے باعث دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل طور پر فعال ہونے جا رہا ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے بہترین تعاون کا مظہر ہے، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس کے تحت گوادر بندرگاہ سے پہلا تجارتی بحری جہاز روانہ ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.