پانامہ پر خط پیش کر کے وزیر اعظم نے خو د کو مزید پھنسا لیا ‘پاکستان جیسے چیلنجز کا ہمارے کسی اور ہمسایہ ملک کو سامنا نہیں، وزیر اعظم نے پانامہ لیکس پر پار لیمنٹ میں اور بات کی ہے‘ پار لیمنٹ یا سپر یم کورٹ میں سے کسی ایک جگہ جھوٹ بولا ہے ‘پاکستانی ملٹری اور پیرا ملٹری دہشت گردی پر قابوپانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں‘ سی پیک منصونہ پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا ہے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 16 نومبر 2016 17:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پانامہ لیکس پر پار لیمنٹ میں اور بات کی ہے اور اب سپر یم کورٹ میں وزیر اعظم کا موقف تبدیل ہو چکا ہے اب وزیر اعظم نے سپر یم کورٹ یا پار لیمنٹ میں کسی ایک جگہ جھوٹ بولا ہے کچھ لوگوں کو تھوڑے وقت کیلئے بے وقوف بنایا جاسکتا ہے مگر سب کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کے سیکورٹی اداروں اور عوام نے قر بانیں نہیں دیں اور آج بھی پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور دہشت گردوں کو شکست دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے اس سے صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا کے حالات تبدیل ہو رہے ہیںاور ٹر مپ کے آنے سے امر یکہ کی پالیسوں میں کوئی خاص فر ق نہیں پڑ یگا کیونکہ کانگر یس اور سینیٹ میں اوبامہ کی جماعت کے پاس اکثر یت ہیں جہاں سے اہم فیصلے اور تقر ریاں ہونی ہوتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بدترین مظالم کر رہا ہے مگر کشمیر یوں کی آزادی کی آواز کو دبا نہیں جاسکتا بھارت کو پاکستان سے جار حیت مہنگی پڑ ئیگی اور یہ اپنے لیے مشکلات پیدا کر یگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.