انگلینڈکیلئے بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کا سنہری موقع
محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 19:57
وشاکا پٹنم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر۔2016ء) انگلینڈکی ٹیم نے راجکوٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنے سپورٹرزکی توقعات بڑھادی ہیں،مہمان ٹیم راجکوٹ میں میزبان بھارت کو چارسالوں بعد ہوم گراﺅنڈزپرپہلی شکست سے دوچار کرنےکی پوزیشن میں آگئی تھی مگر ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ نے ٹیم کو شکست سے بچالیا۔بھارت اسوقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبرپر موجود ہے جبکہ انگلینڈ دس پوائنٹس کے فرق سے چوتھے نمبرپر موجود ہے ۔کک الیون کے پاس حالیہ دورئہ بھارت میں حریف ٹیم کو نیچے دھکیل کرایک بارپھر نمبرون ٹیسٹ سائیڈبنانے کا موقع موجود ہے جس کے لیے انہیں بھارت کو کم ازکم دو میچوں کے مارجن سے ہرانا ہوگا،یعنی2-0،3-1یااس سے بہتر کوئی بھی نتیجہ انگلینڈکو بھارت کی جگہ عالمی نمبرون ٹیسٹ ٹیم بناسکتا ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.