’ناکام بغاوت کے بعد ترکی فوجی افسران کی نیٹو ممالک میں پناہ کی درخواستیں‘

اتوار 20 نومبر 2016 11:10

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ترکی میں جولائی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد فوجی افسران نیٹو ممالک میں پناہ کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولن برگ کا کہنا ہے کہ 'یہ بات درست ہے کہ کچھ ترکی فوجی افسران نے جو نیٹو کے کمانڈ سٹرکچر میں کام کرتے ہیں پناہ کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ترکی میں حکام کے مطابق 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ بغاوت میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کے پاس 35 جہاز، 37 ہیلی کاپٹر، 74 ٹینک اور تین بحری جہاز تھیسیکریٹری جنرل اتوار کو استنبول کا دورہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن ممالک میں ان ترکی فوجی افسران نے پناہ کی درخواست دی ہے ان کی درخواست کا فیصلہ وہ ملک ہی کرے گا۔تاہم سیکریٹری جنرل نے نہ تو ممالک کے نام ظاہر کیے اور نہ ہی یہ ظاہر کیا کہ کتنے افسران نے پناہ کی درخواستیں دی ہیں اور پناہ کی وجہ کیا بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :