فلپائنی صدر کا دورہ چین دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم سنگ میل ہے

جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ کو دوستی اور تعاون میں بدلناچاہتے ہیں ، چینی صدر فلپائن جہاز رانی کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ، فلپائنی صدر

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کے صدر شی چن پھنگ نے فلپائن سے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے کو مل کر ایسا موڑ دیں کہ یہ ہمارے درمیان دوستی اور تعاون کے لئے ایک قوت متحرکہ بن جائے کہ جب ہم جہاز رانی تعاون کے سلسلے میں مشور ہ کریں تو دوطرفہ تعلقات میں مثبت سمت میں پیشرفت کو یقینی بنایا جائے ۔چینی صدر نے گذشتہ ماہ فلپائن کے صدر ڈوٹرٹے کے دورہ چین کو سراہا اور اسے تعلقات میں نمایاں پیشرفت قرار دیا ۔

ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے لیما میں فلپائن کے صدر ڈی ٹرٹے سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں خاص طورپر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے گذشتہ ماہ کے دورہ چین فلپائن تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ، اس دور ے نے علاقے کے امن اور سلامتی میں ایک مثبت توانائی پیدا کردی ہے اور اس میں اہم سنگ میل کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں رابطوں کی بحالی اور تمام سطح پر دوطرفہ تبادلوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں بھی تیزی لائی جانی چاہئے تا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں باہمی اعتماد اور ٹھوس تعاون میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فلپائن کے صدر نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ ہرشعبے میں دوطرفہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے تیار ہیں ، ان کا ملک جہاز رانی کے مسائل ، بات چیت اور مشاور ت کے ذریعے پر امن طورپر حل کرنے کا خواہش مند ہے تا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں یہ پیشرفت برقرار رہے ۔

متعلقہ عنوان :