ہیٹی میں پارلیمانی و صدارتی الیکشن کا انعقاد

اتوار 20 نومبر 2016 14:00

ہیٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) کیریبین سمندر میں واقع ہیٹی جزیرے میں عوام نے صدر اور نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد باسٹھ لاکھ ہے۔ صدارتی الیکشن میں ستائیس امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

کل ہونے والے الیکشن اکتوبر 2015 میں ہونے تھے لیکن انتخابی عمل میں دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کے ایک اسکینڈل کے تناظر میں انہیں مؤخر کر دیا گیا تھا۔ رواں برس سمندری طوفان میتھیو کی وجہ سے اکتوبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن بھی ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ہیٹی میں سیاسی افراتفری کی صورت حال گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ ہیٹی کو دونوں امریکی براعظموں کی غریب ترین ریاست قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :