ویتنام سپریٹل جزیرے سے غیر قانونی قبضے اور تعمیر اتی کام کا خاتمہ کرے ،چین کا مطالبہ

جزیرہ نان شاہ اور اس کے اردگرد کا علاقہ چین کا ہے ، بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کے تحفظ کی کو شش کی جائے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شیوانگ کا سپرٹیل جزیرے پر رن وے کی لمبائی کے معاملے پر رد عمل کااظہار

اتوار 20 نومبر 2016 15:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین نے ویتنام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپریٹل جزیرے سے غیر قانونی قبضے اور تعمیر اتی کام کا خاتمہ کرے ، جزیرہ نان شاہ اور اس کے اردگرد کا علاقہ چین کا ہے ، بحیرہ جنوبی چین کے ام و استحکام کے تحفظ کی کو شش کی جائے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شیوانگ نے ویتنام کی جانب سے سپرٹیل جزیرے پر رن وے کی لمبائی کے معاملے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایک بار پھر ویتنام سے جزیرہ نان شاہ پر غیر قانونی قبضے اور اس پر جاری تعمیراتی کاموں کے خاتمے کا پر زور مطالبہ کرتا ہے اور ویتنا وہاں سے اپنے تمام افراد اور تنصیبات کو فورا وآپس لے جائے ۔

انہوں نے کہا جزیرہ نان شاہ اور اس کے آس پاس کا سارا علاقہ چین کی سر زمین ہے اور چین کے ہمیشہ سے یہ ہی موقف ہے کہ ویتنا نے چین کے جزیرہ نان شاہ سمیت کچھ او جزایر پر غیر قانونی قبضہ اور چین کی سر زمین پر مختلف غیر قانونی تنصیبات شروع کر رکھی ہیں جن کی چین شروع سے مخالف کرتا آ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی ترجمان نے کہا چین ایک بار پھر ویتنام سے مطالبہ کرتا ہے کہ دو طرفہ اور علاقائی اتفاق رائے کے مطابق صورتحال کو پیچیدہ بنانے کے لیے کوئی کاروائی نہ کی جائے اور بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کے تحفظ کی کوشش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :