پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں اتوار بازاروں کی چیکنگ،ناقص اشیائے خوردونوش تلف
حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے اور فوڈ اتھارٹی قوانین کے متعلق آگاہی ورکشاپس کا انعقاد لاہور،فیصل ٹائون میں آئس فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ،بسم اللہ ریسٹورنٹ،لبرٹی میں اصلی کراچی پراٹھا رول کو جرمانے گوجرانوالہ میں ریاض ریسٹورنٹ کو15 ہزارروپے جرمانہ،فیصل آباد میں الجنت سویٹس کو جرمانہ اورسیل کرنے کی وارننگ
اتوار 20 نومبر 2016 22:20
(جاری ہے)
متذکرہ بالا اتوار بازاروں میں دکانداروں کے لیے حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔
دوکانداروں کو فوڈ اتھارٹی قوانین اور ان کی خلاف ورزی پر دی جانے والی سزائوں اور جرمانوں کے متعلق تفصیلا آگاہی بھی دی گئی۔ گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے فیصل ٹائون میں آئس فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ اوربسم اللہ ریسٹورنٹ کو ورکرز کی ناقص جسمانی حالت ، خوراک کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل ڈرم استعمال کرنے اورناقص صفائی کے انتظامات جرمانہ کیا۔لبرٹی مارکیٹ میں اصلی کراچی پراٹھا رول کو ناقص غذائی اجزاء کے استعمال اوران پر تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی پر 7500روپے جرمانہ کیا۔داتا دربار عرس کے موقع پرزائرین کے لئے معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مسلسل نگرانی اور چیکنگ کررہی ہیں۔اس سلسلے میںعرس پر لگائی گئی دودھ کی سبیلوں سے سیمپل لے کر چیکنگ کے لئے لیبارٹری بھیج دئیے گئے جبکہ داتا دربارکے قریب میاں بھولی باورچی کو انتہائی ناقص صفائی پر سر بمہرکر دیا۔گوجرانوالہ کی ٹیم نے ماڈل ٹائون میں ریاض ریسٹورنٹ کو ورکرز کی ناقص جسمانی حالت،زائدالمعیاد خوردنی تیل استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے زائد المعیاد تیل کو فور ی طور پر ضائع کر دیا۔ فیصل آباد کی ٹیم نے گلبرگ روڑ پر الجنت سویٹس اینڈ بیکرز کو انتہائی گندی سیلنگ اور دیواروں،پراڈکشن ایریا میں واش روم ،سٹوریج ایریا میں چوہوں کی موجودگی،ورکرز کی انتہائی ناقص جسمانی حالت،کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے اور ورکرز کے میڈیکلز موجود نہ ہونے کی وجہ سے 45000روپے جرمانہ اور مستقبل میں بہتری نہ لانے کی صورت میں سربہمر کرنے کی وارننگ جاری کیمزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.