عرب شہزادے نوازشریف کوپانامہ کیس سے نہیں بچاسکتے۔اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی
بلاول آئیں یا آصف علی زرداری پنجاب سے پیپلزپارٹی کو سوائے مایوسی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔میاں محمود الر شید کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 نومبر 2016 17:59
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21نومبر2016ء) :پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہاہے کہ قطر چھوڑیں عرب کے سارے شہزادوں کے خط بھی آجائیں تو بھی نواز شریف پا نا مہ کیس سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہونگے، بلاول آئیں یا آصف علی زرداری پنجاب سے پیپلزپارٹی کو سوائے مایوسی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دبئی سے ملک واپسی پر لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وہ پلڈاٹ کے زیر اہتمام ہونے والی زراعت و لائیو سٹاک پر دبئی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ملکوں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں زراعت و لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور تجربات سے استقادہ حاصل کرے تاکہ اسکا براہ راست فائدہ دونوں ملکوں اور اسکے عوام کو حاصل ہو سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.