صدر اوباما سبکدوشی کے بعد کرائے کے مکان میں رہیں گے

پیر 21 نومبر 2016 20:45

صدر اوباما  سبکدوشی کے بعد کرائے کے مکان میں رہیں گے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) امریکی صدر باراک اوباما اپنی مدت صدارت سے سبکدوشی کے بعد کرائے کے مکان میں رہیں گے، ان کا نیا گھر وائٹ ہائو س سے صرف 2 میل کے فاصلے پر واشنگٹن کے علاقے کالوراما میں واقع ہے۔ وائٹ ہاوس میں بطور امریکی صدر 8 سال گزارنے کے بعد اوباما نئی رہائش گاہ میں آئندہ جنوری کے تیسرے ہفتے کے بعد منتقل ہوں گے، جو وائٹ ہاوس تو نہیں لیکن وائٹ ہاوس سے کم بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اوباما کی نئی رہائش گاہ وائٹ ہاوس سے صرف دو میل ہے۔ 9 بیڈرومز کا یہ لگژری گھر سابق امریکی صدربل کلنٹن کے وائٹ ہاوس پریس سکریٹری جولوک ہارٹ کا ہے، ویسے تو اس مکان کی مالیت چالیس لاکھ ڈالر ہے لیکن اوباما اس رہائش گاہ میں قیام کے لئے ماہانہ تقریبا 22 ہزار ڈالر کرایہ ادا کریں گے۔ وائٹ ہاوس کے قریب رہائش اختیار کرنے کی وجہ امریکی میڈیا کے مطابق اوباما کی چھوٹی صاحبزادی کی تعلیم بنی ہے۔ گذشتہ مارچ میں اوباما نے بیان دیاتھا کہ وہ صدارتی کرسی چھوڑنے کے بعد چند سال تک واشنگٹن ڈی سی میں ہی مقیم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :