اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر ہر 20 سال بعد نظرثانی کی جاتی ہے‘ اسلام آباد میں تین نئے ہسپتال بنائے جارہے ہیں‘ تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ایوان بالا میں اظہار خیال
پیر 21 نومبر 2016 21:30
(جاری ہے)
وہاں ہائوسنگ سوسائٹیاں بھی بنیں اور سکول بھی‘ سی ڈی اے نے بھی اپنی سکیم لانچ کی۔
ایف نائن رہائشی سیکٹر تھا۔ ماسٹر پلان میں تبدیلی کرکے یہاں پارک بنایا گیا۔ شہریوں کی ضرورت کے تحت ماسٹر پلان میں تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ سی ڈی اے نے دیہی علاقوں کو کبھی اون نہیں کیا وہاں بائی لاز نہیں بنائے۔ 25 سال بعد سی ڈی اے کو یاد آتا ہے کہ یہ ہائوسنگ سوسائٹی غیر قانونی ہے۔ برما ٹائون قیام پاکستان سے پہلے کی آبادی ہے، اسے غیر قانونی ڈیکلیئر کردیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نام سے ادارہ بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم لایا جائے گا۔ پرائیویٹ پارٹی بسیں چلائے گی۔ سبسڈی دینا پڑی تو وہ بھی دیں گے۔ پمز کی او پی ڈی میں روزانہ دس ہزار مریض آتے ہیں حالانکہ شروع میں یہ 500 لوگوں کیلئے تھی۔ تمام سکولوں میں سہولیات بہتر بنا رہے ہیں۔ نئی بسیں خرید رہے ہیں۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ 46 نئے ہسپتال ملک بھر میں بنیں گے۔ ان میں سے تین اسلام آباد میں بنیں گے۔ اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان نے تحریک پیش کی کہ ایوان اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کی ضرورت اور اہمیت کو زیر بحث لائے۔ چیئرمین کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد انہوں نے تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑ کے دامن میں تین سیکٹر مسلح افواج کو دے دیئے گئے، یہ جگہ رہائشی سیکٹرز کیلئے مختص تھی۔ پمز کی اصل لوکیشن چک شہزاد کے پاس تھی اسے بھی بدل دیا گیا۔ سی ڈی اے زون ون کو برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہا۔ بغیر پلاننگ کے پلازے اور شاپنگ سنٹرز بن رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کا بہتر نظام نہیں ہے۔ میٹرو تک لنک بننے چاہئیں۔ کم آمدنی والے طبقات کے لئے رہائشی سہولیات ہونی چاہئیں۔ پوری دنیا میں لوگ ہائی رائز عمارتوں کی طرف جارہے ہیں۔ ہمیں اس طرف جانا چاہیے۔ شہر کے ماسٹر پلان کے حوالے سے فیصلے کرنے چاہئیں۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ بتایا جائے کہ کوئی ماسٹر پلان موجود بھی ہے یا نہیں۔ نیشنل پارک میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔ اگر ماسٹر پلان پر نظرثانی کرنی ہے تو یہ بہترین وقت ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ سی ڈی اے کا یہ حال ہے اس ہال‘ جس میں ہم بیٹھے ہیں اس کی اوریجنل ڈیزائن دستیاب نہیں ہے۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ ماسٹر پلان پر نظرثانی کرنا اچھی بات ہے‘ یہ کام کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.