وزیراعظم نوازشریف کی مسافربس پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت
بھارتی فوج نے آزادکشمیرمیں سویلین کی بس کونشانہ بنایا،قوم اپنے بہادرجوانوں کی شہادت کویادرکھے گی،بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے صبروتحمل کی پالیسی اپنائی،بھارت کوحالات کی سنگینی کااحساس نہیں،بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹاناچاہتاہے۔وزیراعظم نوازشریف کامذمتی بیان
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 18:30
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے وادی نیلم میں مسافربس پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے۔بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،وزیراعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے اظہارافسوس اورتعزیت بھی کی۔ انہوں نے ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے ردعمل میں کہا کہ بھارتی فوج نے آزادکشمیرمیں سویلین کی بس کونشانہ بنایا۔
بھارت نے معصوم بچوں،عورتوں اور شہریوں کوشہید کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کوسراہتی ہے۔قوم اپنے بہادرجوانوں کی شہادت کویادرکھے گی۔شہیدبہادرجوانوں نے مادروطن کے دفاع کیلئے کوئی کسرنہیں اٹھارکھی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے صبروتحمل کی پالیسی اپنائی۔(جاری ہے)
بھارت کوحالات کی سنگینی کااحساس نہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کی نزاکت کوکم کرنے میں ناکام رہا۔
بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔انہوں نے کہاکہ کوئی ذمےدارریاست نہتےشہریوں ،ایمبولینسوں کونشانہ بنانےکی اجازت نہیں دے سکتی۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.