آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ ۔ آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 11:14
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا ۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ ائیر چیف مارشل نے الوداعی دورے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریش ضرب عضب جاری ہے۔ مسلح افواج کے مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان تعاون قابل تعریف ہے۔ اور پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی بہترین نگہبان ہے ۔(جاری ہے)
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کی ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات میں ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی کے فروغ میں جنرل راحیل شریف کا کردار اہم رہا۔ آپریشن ضرب عضب میں پاک آرمی،فضائیہ نے یک جان دو قالب کا کردار ادا کیا۔خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر ان کی الوداعی ملاقاتوں اور الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.