2دسمبر کا جلسہ پشتون قومی تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،مصطفی خان ترین
شہید عبدالصمد خان کی قربانیوں کی بدولت خطے کے کروڑوں عوام کو آزادی نصیب ہوئی، وزیر بلدیات بلوچستان
منگل 29 نومبر 2016 19:49
(جاری ہے)
اجلاس میں 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 43ویں برسی کی مناسبت سے پشین کے تاج لالا فٹبال گرائونڈ میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے ۔
اجلاس میں پارٹی ضلعی معاونین عبدالحق، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ صورت خان کاکڑ ، علی محمد کلیوال، ڈاکٹر حبیب ، ڈپٹی میئر عمر خان ترین ،امیر افغان اور علاقائی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی برصغیر پاک وہند کے آزادی کے ان عظیم رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انگریزی استعمار اور ملک میں فوجی آمریتوں کیخلاف تاریخی جدوجہد اور قربانیاں دی ۔ اور ان ہی قربانیوں کے بدولت خطے کے کروڑوں عوام کو آزادی نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوری اداروں کا قیام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے تاریخی جدوجہد کے بدولت ممکن ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید نہ صرف پشتون غیور ملت کے رہبر ورہنماء تھے بلکہ وہ ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام کے حقوق واختیار ات کے داعی تھے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی زندگی کا طویل اور صبر آزما حصہ قید وبند کی صعوبتوں میں گزارا اور ان کی ولولہ انگیز قیادت کے بدولت یہاں کے محکوم ومظلوم عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد ایک اہم پلیٹ فارم ملا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے بتائے گئے راستے پر چل کر اپنی جدوجہد کو مزید دوام دیں۔ صوبائی وزیر سردار مصطفی خا ن ترین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پشین کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے اپنی قوم دوستی کاثبوت دیں اورپارٹی کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ جلسے کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کریں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.