پاناما لیکس پر نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا، آہستہ آہستہ ساری باتیں صاف ہوتی جائیں گی، الٰہی بخش سومرو
عمران خان کی سیاست پارلیمانی نہیں، فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں سڑکوں پر نہیں، انڈیا پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا پاک بھارت جنگ کا کوئی امکان نہیں،موجودہ آرمی چیف سابق چیف کی پالیسی کو جاری رکھیں گے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو کاتقریب سے خطاب
بدھ 30 نومبر 2016 13:33
(جاری ہے)
موجودہ آرمی چیف ان کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے اور غلط کام کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع لازمی نہیں یہ توسیع دینے والے پر منحصر ہے ۔
گورنر سندھ ساڑھے بارہ سال رہے۔ میعاد پوری ہونے کے بعد چلے جانا اصولی ہے۔ اپنے معیاد کی عزت کرنا اچھی بات ہے اور یہ نظام کی عزت ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ ہماری فوج کا انڈیا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ پوری دنیا میں پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں۔ ان کی سیاست پارلیمانی نہیں ۔سڑکیں بند کرنے سے حکومتیں نہیں جاتی۔ فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ ان کا طریقہ غیر جمہوری ہے۔ راستے بند کرنے سے کسی کو گھر نہیں بھیجا جاسکتا ۔تبدیلی کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی کمزوری کرپشن ہے جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں جب تک کرپشن کو ختم نہیں کیا جائے گا ۔عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ تب ممکن ہے جب عوام میں شعور آئے گا ۔الٰہی بخش سومرو کا کہنا تھا کہ کراچی حکومت کے کنٹرول میں نہیں کراچی کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.