نواز شریف قوم ،ْپارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولتے رہے ،ْ عمران خان
بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے ،ْ عدالت میں ثابت کر دیا دبئی میں جب سٹیل مل بیچی گئی تو وہ خسارے میں تھی ،ْ میڈیا سے گفتگو
بدھ 30 نومبر 2016 18:20
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ میاں شریف کی دبئی میں اسٹیل مل لگانے کی اصل کہانی تھی اور قطری حاتم طائی سے پیسے لینے کی کہانی دوسری ہے ،ْعدالت میں ان کے جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق دبئی کی اسٹیل مل نقصان میں تھی، شریف فیملی کو2.6ملین درہم کانقصان ہوا لہذا اسٹیل مل میں خسارہ ہوا تو پیسہ کہاں سے آیا، اسمبلی میں نوازشریف نے کہا تھا ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں ،ْ ان کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ کیس یہاں تک آئے گا۔
انہوںنے کہاکہ ججوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے اور عدالت نے آج نوازشریف کے بچوں کی عمروں پربھی سوال اٹھائے جب کہ قطری شہزادے کی خط کی دھجیاں اڑادی ہیں ،ْعمران خان نے کہاکہ 2012ء میں مریم نواز شریف نے تو کسی بھی قسم کی پراپرٹی سے متعلق انکار ہی کر دیا تھا اور اگر پانامہ پیپرز نہ آتے تو یہ کبھی ان جائیدادوں کو تسلیم ہی نہ کرتے۔عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس انکشافات کے بعد سے مسلم لیگ (ن) کا موقف بدل رہا ہے ،ْنواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں لیکن آج عدالت سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منی ٹریل ہے ہی نہیں اور سپریم کورٹ کو کوئی دستاویزات ہی نہیں دی گئیں۔ یہ سمجھتے تھے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں رہے گا اور کچھ دنوں کے بعد لوگ بھول جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.