جمعیت علما پاکستان کا امریکہ میں مساجد کودھمکی آمیز خطوط پر تشویش کا اظہار
ٹرمپ کی انتہاپسندی امریکی تباہی کا باعث ہوگی، دنیا بھر میںاسلام کو نقصان پہنچانے والوں کا سرپرست امریکہ ہی ہے، ٹرمپ ، مودی ایک ہی ذہنیت ، دونوں عقیدے کے مخالفین کو زندہ رہنے کا حق دینے کو تیار نہیں، پیر اعجاز ہاشمی
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:27
(جاری ہے)
چونکہ کوئی بھی الہامی مذہب انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا۔
اس حوالے سے ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو نفرت انتخابی مہم امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ نے اسلام ، مسلمانوں اور دیگرقومیتوں کے خلاف پیدا کی ہے۔ اس کے اثرات یقینا خطر ناک ہوں گے۔ جس کے تدارک کے لئے عالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی اور اپنی رائے کو دوسروں پر ٹھونسنے کی روش نے دنیا بھر سے سکون چھین لیا ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا شکار مسلمان، سکھ،مسیحی اور دیگر مذاہب ہورہے ہیں، تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہونے پر کشمیر کا تاریخی پس منظر اپنی جگہ علیحدہ حیثیت رکھتا ہے کہ کشمیری تقریباً70 سال سے بھارتی تسلط سے نجات کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں ہندووںکے مظالم کے باعث ہی مختلف قومیتوں اور مذاہب نے علیحدگی کی تحریکیں شروع کررکھی ہیں۔ اقلیتوں کی عبادت گاہیں اور بستیاں ہندو انتہا پسندوں سے محفوظ نہیں، کیونکہ ٹرمپ اور مودی ایک ہی ذہنیت رکھتے ہیں جو اپنے عقیدے کے مخالفین کو زندہ رہنے کا حق دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرح امریکہ نے بھی نفرت کے بیج بونا شروٍع کردیے ہیں تو خود کو ٹوٹنے سے نہیں بچا سکے گا۔ کیونکہ امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے فرمان کے مطابق حکومت کفر سے تو قائم رکھی جاسکتی ہے، ظلم و جبر اور نفرت سے نہیں۔ اس لئے خودامریکہ کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ دوسرے مذاہب کا احترام سیکھیں اور برداشت بھی پیدا کریں ورنہ امریکہ کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.