اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے مسلسل تین برس تک دس فیصد سے کم نتائج لانے پر چار تعلیمی اداروں کا الحاق معطل کردیا
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:46
(جاری ہے)
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کا کہنا تھا کہ انٹربورڈ کراچی سے الحاق شدہ جن تعلیمی اداروں کے نتائج گزشتہ برسوں میں 33فیصد سے کم رہے ہیں انہیں بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنا تعلیمی معیار بہتر بنائیںاگر آئند ہ بھی ان کی کارکردگی خراب رہی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے جبکہ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دریں اثناء اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کی جانب سے نجی اور سرکاری کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو طلبہ و طالبات کی75فیصد حاضری کا ریکارڈ ہر ماہ انٹربورڈ بھیجنے کیلئے بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں الحاق شدہ نجی اور سرکاری کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی حاضری کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ایک علیحدہ سیکشن قائم کردیا گیا ہے ،کالجوں کو انٹربورڈ کے ای میل ایڈریس سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے ،جن کالجوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے وہ اپنی حاضری کا ریکارڈ ای میل کے ذریعے بھی انٹربورڈ بھیج سکتے لیکن اس کے ساتھ وہ حاضری ریکارڈ کی ہارڈ کاپی انٹربورڈ میں ناظم امتحانات کے دفتر میں بھجوانے کے پابند ہوں گے، جن کالجوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں وہ بھی حاضری ریکارڈ کی ہارڈ کاپی ناظم امتحانات کے دفتر میں بھجوائیں گے۔ ناظم امتحانا ت محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ بورڈ سے الحاق شدہ جن کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سے مسلسل دو مہینے حاضری ریکارڈ نہیں آئے گا اس کالج کے انرولمنٹ فارم اور امتحانی فارم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی وصول نہیں کرے گا۔ محمد عمران خان چشتی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 75فیصد حاضری مکمل کرنے کے حوالے سے کیے گئے اس فیصلے سے متعلق بھی ڈی جی کالجز اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.