جسمای معذوری کوئی خاص کمزوری نہیں ہوتی، ٹیکنالوجی کے دورمیں ایسی کارآمد چیزیں ہیں جس سے معذور افراد بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں،یہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں کسی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر بیان
جمعہ 2 دسمبر 2016 21:37
(جاری ہے)
انہوں نے معذور افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معذوری کو اپنی مجبوری بنانے کی بجائے ہمت ومحنت اور عزم وجرأت کی نئی مثالیں قائم کردیں۔
آج بھی کھیل، تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں میں ایسے قابل تقلید افراد موجود ہیں جنہوں نے اپنے شعبے میں لوہا منوایاہے۔ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں کسی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو آگے بڑھنے کے لئے سہولیات اور ضروریات پر سنجیدگی سے توجہ مرکوز کرے۔ سرکاری نوکریوں میں معذور افراد کے لئے مختص دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنانے سے خصوصی افراد کو درپیش کئی مشکلات پر بآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کے دیگر لوگوں کی مناسبت سے زیادہ توجہ اور محبت کے مستحق ہیں۔ اس حوالے سے ہر فرد اور خاص طور پر مخیر اور صاحب استطاعت حضرات ونگ ونسل، ذات اور جغرافیہ سے بالاتر ہوکر خصوصی افراد کو معاشرے کے مفید اور کارآمد افراد بنانے میں اپنا فعال اور مؤثر کردار ادا کریں۔ معذور افراد کو درپیش معاشرتی ناہمواریوں کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی کیونکہ سفید چھڑی کا احترام سب کا اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔کسی کی معذوری کا مذاق اڑانا، عیب کا طعنہ دینا، کسی کو کمتر سمجھنا یا برے ناموں سے پکارنا ہماری روایات اور اقدار کا حصہ نہیں ہے۔ پروردگار نے انسانی ذات کو عظمت دتکریم سے نوازا ہے لہٰذا انسانیت کی تکریم واحترام ہم سب پر لازم ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.