سوات،جہانزیب کالج کے تعمیر کے لئے نئی جگہ تلاش جاری

تاریخی عمارت کو ہرممکنہ حد تک بچانے کی کوشش کرینگے، فضل حکیم

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) جہانزیب کالج کے تعمیر کے لئے نئی جگہ تلاش کی جارہی ہے تاریخی عمارت کو ہرممکنہ حد تک بچانے کی کوشش کرینگے فضل حکیم ، تفصیلات کے مطابق ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے جہانزیب کالج بارے سول سوسائٹی کے وفد کو یقین دہانی کرادی کہ تاریخی درسگاہ جہانزیب کالج کی عمارت کو ہرممکن حدتک بچانے کی کوشش کی جائیگی انہوں نے وفد سے کہاکہ جہانزیب کالج ایک تاریخی عمارت ہے اور اس کی عمارت ناقابل استعمال ہے مگرا س کو بچانے اور قومی ورثہ قرار دینے کے لئے وہ بھرپور کردار دا کریگی ، انہوں نے وفد سے اس سلسلے میں مزید وقت مانگا اورکہاکہ فیصلہ میرٹ کے بنیاد پر ہوگا،تاریخی درسگاہ جہانزیب کالج کو مسمار نہ کرنے بارے عثمان اولسیار کے قیادت میں سول سوسائٹی کے وفد نے فضل حکیم سے ملاقات کی ، عثمان اولسیاراس موقع پر نے کہاکہ جہانزیب کالج ایک قومی ورثہ ہے اور زندہ اقوام اپنے ورثے کی حفاظت کرتے ہیں ان کو آنے والے نسلوں کے لئے محفوظ کرتے انہوں نے فضل حکیم سے مطالبہ کیا کہ اسلامیہ کالج اور دیگر عمارتوں کے طرح جہانزیب کالج کی عمارت کو آئندہ نسلوں کے لئے اپنی اصلی حالت میں محفوظ کرائیں، اس موقع پر صحافی فضل خالق نے کہاکہ پشاور یونی ورسٹی کے ماہرین نے جہانزیب کالج کو قابل مرمت قرار دے دیاہے اور انہوں نے اس سلسلے میں پشارو یونی ورسٹی کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے حکومت سے سروے کے لئے خط بھی لکھاہے مگر تاحال صوبائی حکومت نے اس کا جواب نہیں دیاہے انہوں نے مزید کہاکہ جہانزیب کالج کے متاثرہ حصے کے بغیر بھی دیگر حصوں میں طلباء کی پڑھائی جاری ہے اور اس کی وجہ سے طلباء کا وقت ضائع نہیں ہورہاہے اسلئے اس عمارت کواپنی اصلی حالت میں محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے، سول سوسائٹی وفد میںشوکت شرار، فضل مولازاہد، حاضرگل، امجدعلی سحاب اور نیازاحمدخان بھی شامل تھے ، آخرمیں فضل حکیم نے شوکت شرار کو نمائندہ قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کافیصلہ کیا انہوںنے کہاکہ اگر ان کو کالج کے لئے متبادل جگہ مل گئی تو جہانزیب کالج کے مسماری کے لئے منظور شدہ 38کروڑ روپے نئے عمارت پر لگائے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :