ڈپٹی ڈائریکٹر پمز ہسپتال اسلام آباد کا انوکھا کارنامہ

لڑائی جھگڑے کے بعد ہسپتال میں لائے گئے مریضوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ضلعی عدلت نے مقدمہ میں ملوث نور بادشاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم جاری کردیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پمز ہسپتال اسلام آباد کا انوکھا کارنامہ‘ لڑائی جھگڑے کے بعد ہسپتال میں لائے گئے مریضوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ ضلعی عدلت اسلام آباد نے مقدمہ میں ملوث نور بادشاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم جاری کردیا۔ ملزم کے لواحقین نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران شدید زخمی ہوکر جب پمز ہسپتال پہنچے تو ڈپٹی ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر محمد فرخ کمال نے علاج معالجہ سے انکار کردیا اور ہسپتال کے سٹاف کوبلا کر زدوکوب کرنے لگے۔

بعد ازاں پولیس تھانہ کراچی کمپنی کو بلوا کر جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا اور زخمی مریض کو پولیس کی حراست مین دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف ہائی کورٹ میں جھوٹے مقدموں کے اندراج اور فرائض سے غفلت برتنے پر دعویٰ دائر کردیا۔ واضح رہے کہ ملزمان اپنے بہنوئی اور اس کے بھائیوں کے ہاتھوں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران شدید زخمی ہوکر ہسپتال ہسپتلا اسلام آباد اپنے علاج اور میڈیکل رپورٹ بنوانے گئے تھے کہ مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے زخمی مریض کے خلاف ہی ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے کا جھوتہ مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج کراکر مریض کو پولیس کے حوالے کردیا۔ (عابد شاہ/حسن شاہ/عدنان)

متعلقہ عنوان :