تحریک انصاف کراچی کے کارکنان (کل)سندھ کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے نائب صدر راجہ اظہر خان کا بیان

ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:17

تحریک انصاف کراچی کے کارکنان (کل)سندھ کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منائیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے نائب صدر راجہ اظہر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کل اتوار کے دن سندھ کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منائیں گے،پورے شہر سے پی ٹی آئی کارکنان دن 11بجے انصاف ہائوس میں جمع ہوں گے اور 12بجے یہاں سے پریس کلب کے لئے روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں تحریک انصاف کے صوبائی اور کراچی ریجن کے رہنما بھی شرکت کریں گے، راجہ اظہر خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ضلع سائوتھ کی جانب سے کلچر ڈے کے موقع پر دو کیمپ قائم کئے گئے ہیں،ایک کیمپ 3تلوار کلفٹن پر اور دوسرا کیمپ کھڈا مارکیٹ لیاری میں لگ گیا ہے۔ جس میں پارٹی کے کارکنان اور رہنما بھی شریک ہوں گے۔