افغانستان بھارت کی زبان بولنے کی بجائے اپنے ملک پر توجہ دیں ‘ سردار ایاز صادق
خطے میں امن کیلئے بھارت اور افغانستان کو عقلمندی کو مظاہر ہ کرنا ہوگا ‘وزیر اعظم بننے کیلئی35سال کی عمر ضروری ہے بلاول بھٹو کی ابھی اتنی عمر ہی نہیں ‘سیاست کر نے کا ہر کسی کا حق ہے مگر الزام تر شیاں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ‘تحر یک انصاف کے پاس ثبوت نہیں صرف جھوٹ ہی ہیں جن کے ذریعے وہ سیاسی مخالفین کو بدنام کرتے ہیں ‘پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں اس کا فیصلہ اب وہی ہونا ہے ہمیں اس کا انتظار کر نا چاہیے ‘ ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونیوالی5افرادکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 4 دسمبر 2016 17:40
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جرائم کو سو فیصد ختم کر نا ممکن نہیں ہوسکتا مگر کم ضرور ہو سکتا ہے اور پنجاب میں جرائم میں کمی ہو رہی ہے جہاں 5افراد کے قتل کا تعلق ہے تو انکے قسمت میں جو لکھا وہ ہوا لیکن پولیس نے اب تک اس واقعے کے ملوث ملزمان کو گر فتار بھی کر لیا ہے اور وہ کسی صورت سزا نہیں بچ سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شر یف کی جانب سے لاہورکو سیف سٹی بنانے کیلئے منصوبے سے بھی جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑ نے میں آسانی پیدا ہوگی اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو ہم پورا کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے صدر نے بھار ت جاکر ان کی زبان بولنا شروع کر دی ہے انکو چاہیے وہ پاکستان پر تنقید کی بجائے افغانستان میں دہشت گردی ختم کر یں اور خطے میں اس وقت امن کیلئے دونوں ممالک کو عقلمندی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ورنہ وہ خود اپنے لیے مشکلات پیدا کر یں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت ہر سیاسی جماعت کو حق حاصل ہے کہ وہ سیاست کر یں مگر جہاں تک بلاول بھٹو کے وزیر اعظم بننے کی بات ہے تو اس کیلئی35سال عمر کا ہونا ضروری ہے جسکے لیے ان کو مزید انتظار کر نا پڑ یگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.