زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعمیر یقینی بنائی جائے ،راجہ محمد فاروق حیدر
بین الاقوامی ڈونرز کے تعاون سے زیر تعمیر منصوبہ جات میں معیار اور شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ،سابق حکومتوں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث آج تک زلزلہ متاثرین کے مسائل زیر التواء ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کا اجلاس سے خطاب
پیر 5 دسمبر 2016 17:51
(جاری ہے)
زلزلہ کے بعد بین الاقوامی برادری نے جس انداز میں دل کھول کر ہماری مدد کی اس کی مثال نہیں ملتی۔
مظفرآباد میں ان تمام ممالک ،تنظیموں کی خدمات کے اعتراف میں یادگار تعمیر کی جاے گی جنہوں نے مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی۔ کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کی متاثرین زلزلہ کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کشمیر ہاوس میں تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین ایرا ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ،سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو ،سیکرٹری سیرا ،سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ ،چیف انجینئر ہاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ ،ڈی جی ایرا سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔وزیراعظم کو تعمیر نو اور بحالی کے مختلف منصوبہ جات اور ان کے انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی چیئرمین ایرا نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کے تعاون سے تمام طے شدہ منصوبہ جات کو مکمل کرینگے وزیراعظم نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گیارہ سال گزرنے کے باوجود ابھی تک تعمیر نو کا عمل مکمل نہیں ہو سکا باوجود اس کے کہ بین الاقوامی برادری نے دل کھول کر امداد دی تھی ماضی کی حکومتوں کی ترجحیات کچھ اور رہیں جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت نے متاثرین کو پانچ سال تک بھلاے رکھا جس کے باعث اہم منصوبہ جات کی تکمیل میں تاخیر ہوئی جب سے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت قائم ہوئی تعمیر نو اور بحالی کے کام تیز ہوے جس کا واضح ثبوت گزشتہ تین سالوں میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مکمل ہونے والے منصوبہ جات ہیں وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونرز کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.