ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق درخواست، فاروق ستار نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا
یہ تاثر غلط ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا لندن سے کوئی رابطہ ہے،بانی تحریک کے پاس ویٹو کی پاور تھی جو ختم کر دی گئی ہے ۔ فاروق ستار
سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 11:41
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر فاروق ستار نے جواب جمع کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بانی تحریک کے پاس ویٹو کی پاور تھی جسے ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی ممبران نے بانی تحریک کے 22 اگست کو دئے گئے بیان کی مذمت کی۔
ایم کیو ایم کے قومی ، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دینے کا کوئی جواز نہیں۔ فاروق ستار نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا لندن سے کوئی رابطہ ہے۔ 22 اگست کے بیان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان خود کو بانی تحریک سے الگ کر چکی ہے۔اگر کوئی فرد انفرادی طور پر ملک مخالف بیان دے تو وہ پارٹی کا منشور نہیں ہے۔(جاری ہے)
فاروق ستار نے بتایا کہ بانی تحریک کے پاس ایک ویٹو کی ہی پاور تھی جسے ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ پر پابندی محض بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار ایسے ہتھکنڈوں سے بلیک میل کرتے رہتے ہیں۔ درخواست گزار قانون کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی ایک بڑی جماعت ہے۔ الیکشن کمیشن نے متحدہ کو الیکشن میں انتخابی نشان بھی الاٹ کیا۔ فاروق ستار نے استدعا کی کہ ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.