عمران خان کے وکلاء کے دلائل سے ثابت ہو گیا کہ یہ کیس پانامہ کا نہیں شیروانی اور حسد کا ہے ‘ مریم نواز پاکستان کے قانون کے تحت خود مختار خاتون ہیں ، عمران خان ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ جیسے ان کے الزامات کی توثیق ہو گئی ہے ، وہ آج تک منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، مخالفین نے کیس میں وکلاء کے ساتھ ساتھ موقف بھی تبدیل کئے،عمران خان نے نواز شریف کے مینڈیٹ کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی
وز رائے مملکت مریم اورنگزیب ، انوشہ رحمان اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 6 دسمبر 2016 19:37
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی درخواست دی ہے۔ عمران خان کے وکلاء وزیر اعظم کی تقاریر میں تضاد ڈھونڈ رہے ہیں۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے پیش کئے گئے ثبوتوں پر عمران خان کے وکلاء دلیلیں پیش کر رہے ہیں ان کے دلائل سے ثابت ہو گیا کہ یہ کیس پانامہ کا نہیں شیر وانی اور حسد کا ہے ‘ 2018ء میں ہر صورت عمران خان کو ہمارا سیاسی مقابلہ کرن اہو گا۔ انہیں کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ ملک کو موٹر ویز اور اقتصاد ی راہداری جیسے منصوبے دئیے۔ صحافی بھی اپنے قلم کا درست استعمال کرتے ہوئے حقیقت کو پیش کریں۔ و زیر مملکت نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کے قانون کے تحت خود مختار خاتون ہیں۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد عمران خان نیند سے جاگ جاتے ہیں وہ ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ان کے الزامات کی توثیق ہو گئی ہے۔ عمران خان اور ان کے وکلاء آج تک منی لانڈرنگ اورکرپشن کے ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے ثبوتوں میں صحافیوں کی کتابیں ا ور اخباری تراشوں کے خلاف کچھ پیش نہیں کیا۔ عمران خان نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ جوڈیشل کمیشن میں بھی ان کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے خود تسلیم کیا کہ وہ ٹیکس سپیشل لائر نہیں ہیں ۔ عمران خان کسی طور بھی سچ نہیں چھپا سکتے۔ ان کو دوسروں کی جیبوں سے صرف چیریٹی لینا آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا نام پانامہ دستاویز میں شامل نہیں اور نہ ہی ان کے نام 4 فلیٹس ہیں۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ عمران خان کی حیثیت کے کئی لوگ مریم نواز کے ملازم ہیں۔ شریف خاندان پر الزام لگانے والے خود کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ مخالفین نے کیس میں وکلاء کے ساتھ ساتھ موقف بھی تبدیل کئے۔ عمران خان نے پہلے نواز شریف کے مینڈیٹ کو متنازعہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خان صاحب مریم نواز اور حسین نواز سے 40 سال پہلے کے حساب پوچھ رہے ہیں۔ وہ خود بھی بتائیں کہ ان کے بڑے کیا کرتے رہے ہیں اور انہیں عدالت سے باہر آ کر جسٹس خان نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان موقف اور وکلاء بدل کر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ دوسروں کی جیبوں پر زندگی گزارنے والا جہازوں میں گھومتا ہے۔ وہ انتشار کی سیاست کر کے اقتدار تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ …(رانا)مزید اہم خبریں
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
میرے بھائی نے صوبائی کابینہ سے خود استعفیٰ دیا ہے ،شیر افضل مروت
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.