پنجاب حکومت کا آئند ہ مالی سال میں صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں میں ایمر جنسی ریسکیو1122کے سنٹر قائم کرنے کا اعلان، جنوبی پنجاب کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹوریٹ اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا بھی اعلان،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کو انتہائی مضبوط ادارہ بنایا جائے گا ،صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب مہر اعجاز احمداچلانہ کی ملتان میں میڈیا کو بریفینگ
منگل 6 دسمبر 2016 20:36
(جاری ہے)
یہ اعلان انہوں نے سرکٹ ہائوس ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ اور ممبر صوبائی اسمبلی را نا طاہر شبیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصدصرف سیلاب سے نمٹنا نہیں بلکہ زلزلہ ، حادثہ ، ژالہ باری ،آتشزدگی اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنا بھی اس محکمہ کے دائرہ کار میں شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا قلمدان پہلی مرتبہ کسی وزیر کو سونپاگیاہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ اس ادارے کو انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار کیاجائے تاکہ یہ نہ صرف پنجاب اور وطن عزیز میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قدرتی آفات کی صورت میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکے ۔ مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ریسکیواور ریلیف کاکام کرنے والے انہار ، صحت ، لائیو سٹاک ، واسا ، سول ڈیفنس ، ریسکیو1122، ٹی ایم ایز ، انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنی ضروریات کے حوالے سے سفارشات تیار کریں تاکہ کسی بھی آفت یا ناگہانی حادثے سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات مکمل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خطر ناک قراردی گئی عمارتوں کے بارے میں تیار کی گئی پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے تعمیراتی معیار پر بھی چیک رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کا حلقہ انتخاب دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے جنوبی پنجاب سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوتا ہے اسی لئے انہوں نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی باقاعدہ میٹنگ کیلئے جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائوں کے فلڈ بندوں کو مضبوط بنانے کیلئے منصوبہ تیار کرکے انہیں بھیجا جائے جس پر عمل درآمد کیلئے وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد حاصل کریں گے ۔ وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ ہیڈ تریموں کی استعداد 5.5لاکھ کیوسک ہے جسے 8.75لاکھ کیوسک تک بڑھایا جارہا ہے اور اس منصوبے پر کام جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 2010ء میں آنے والے فلڈ کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ فلڈ کا مستقل سدِ باب کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا اور یہاں ڈائریکٹر کے عہدے کا آفیسر تعینات کیاجائے گااور مظفر گڑھ میں امدادی سامان کے ویئر ہائوس کو وسعت دی جائے گی ۔ مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ ریسکیو1122کی سیلاب کے موقع پر استعمال ہونے والی کشتیوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے اور اس ادارے کا نیٹ ورک مزید پھیلایا جائے گا۔انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی را نا طاہر شبیر کی سفارش پر ملتان میں پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے ڈی سی او ملتان کو انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے جگہ منتخب کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.