پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے آل پاکستان ڈیبیٹ کمپیٹیشن اپنے نام کر لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ عبدالحسیب اور محمد احتشام جاوید نے گورنمنٹ پوسٹ گرایجوئیٹ کالج بھکر میں منعقدہ آل پاکستان ڈیبیٹ کمپیٹیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بہترین مقرر کا ایوارڈ جیتنے کے علاوہ ٹیم ٹرافی بھی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔