پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے آل پاکستان ڈیبیٹ مقابلہ اپنے نام کر لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ عبدالحسیب اور محمد احتشام جاوید نے گورنمنٹ پوسٹ گرایجوئیٹ کالج بھکر میں منعقدہ آل پاکستان ڈیبیٹ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بہترین مقرر کا ایوارڈ جیتنے کے علاوہ ٹیم ٹرافی بھی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔