پنجاب یو نیورسٹی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں طلبہ ،اساتذہ اور یونیورسٹی ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ آئی ۔ای ۔آر ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر مہر سعید نے پڑھائی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب احمد فرقان خلیل کا کہنا تھا کہ جنید جمشید اس ملک کا اہم سرمایہ تھے ان کا ہم سے بچھڑ جا نا قومی سانحہ ہے جنید جمشید پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے گوورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کی تحقیقات کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچاو ممکن ہو سکے اور عوام کی جان و ما ل کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :