میکسیکو میں خواجہ سرا ماڈل کو جلا کر قتل کردیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:55

میکسیکو میں خواجہ سرا ماڈل کو جلا کر قتل کردیا گیا

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) میکسیکو میں 2015 میں حسن کی ملکہ رہنے والی ’خواجہ سرا ‘ ماڈل پالیٹ گونزالیز کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے جلانے کے بعد ہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق خواجہ سرا ماڈل پالیٹ گونزالیز نے گزشتہ کچھ عرصے سے تمام لوگوں سے قطع تعلق کر رکھا تھا اور شوبزنس سے کنارہ کشی اختیار کرکے گمنامی کی زند گی گزار رہی تھیں۔ ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے ان کو تلاش کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جس کے دوران خواجہ سرا ماڈل تو نہ ملیں تاہم سیلایا شہر سے ان کی جلی ہوئی لاش مل گئی جس کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :