وزیراعظم نوازشریف کی جنید جمشید کے بیٹ، اسامہ وڑائچ کے والد کو الگ الگ فون ، تعزیت کا اظہار، مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:33

وزیراعظم نوازشریف کی جنید جمشید کے بیٹ، اسامہ وڑائچ کے والد کو الگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنید جمشید کے بیٹے اور اسامہ وڑائچ کے والد کو الگ الگ فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے جمعرات کی شام جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو فون کیا اور ان سے ان کے والد اور والدہ کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ،وزیراعظم نے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی فون کیا اور ان سے اسامہ وڑائچ ان کی اہلیہ اور بیٹی کی وفات پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔