باجوڑایجنسی میں جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے منصوبہ بندی مکمل

15دسمبر تک کاغذات نامزدگی ہوگی جبکہ یکم جنوری 2017؁ء کو الیکشن ہوگا

منگل 13 دسمبر 2016 14:16

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) باجوڑایجنسی میں جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے منصوبہ بندی مکمل ۔ جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے امیر مولانا عبدالمجید کے زیر صدارت جماعت اسلامی یوتھ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایجنسی کے ذمہ داران اور یوتھ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پہلی مرتبہ جماعت اسلامی میں عوامی الیکشن ہوگا جس میں نوجوانان اپنا لیڈر خود منتخب کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس سے جماعت اسلامی کو نیا قیادت ملے گا اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اہل افراد سامنے آئیں گے ۔ 15دسمبر تک کاغذات نامزدگی ہوگی جبکہ یکم جنوری 2017؁ء کو الیکشن ہوگا ۔باجوڑ کی50زونز اور 8تحصیلوں میں دوسرے اورآخری مرحلے میں ایجنسی کے سطح پر ایجنسی صدر کیلئے الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمشنر ظاہر شاہ مقرر ہوئے جبکہ خلیل اللہ جان ، میاں حبیب اللہ، عبدالرقیب ، حمید اللہ ،حاجی صلاح الدین ٹریبونل ممبران مقرر ہوئے ۔ جماعت اسلامی یوتھ باجوڑ کے صدر ثناء اللہ اور ان کے ٹیم یکم جنوری تک مسلسل نگرانی کریگا ۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے عوام اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ اس الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اوریہ ایف سی آر کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :