سری لنکا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، سری لنکن ہائی کمشنر
سری لنکا کے سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں ، خالد ملک
منگل 13 دسمبر 2016 19:13
(جاری ہے)
ہانی کمیشنر نے کہا کہ سری لنکا کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور حکومت نے بیرونی سرمایہ کارو ں کیلئے سازگار پالیسیاں بنائی ہوئی ہیں جس وجہ سے ان کا ملک جنوب مشرقی ایشیاء میں سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش منزل سمجھا جاتا ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے سرمایہ کار سری لنکا میں دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں بعض مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مفت زمین بھی فراہم کی جاتی ہے اور پاکستان کے سرمایہ کار اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کو دفاعی شعبے میں اہم تعاون فراہم کر رہا ہے جبکہ زراعت و سیاحت سمیت کئی دیگر شعبوں میں دونوں ممالک قریبی تعاون کو فروغ دینے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ملک میں تجارتی نمائشیں منعقد کر کے دوطرفہ تجارت کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے لہذا دونوں ممالک نجی شعبوں کو ان کوششوں میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اپنا ایک تجارتی وفد سری لنکا لے جانے کی کوشش کرے اور یقین دہانی کرائی کہ ان کا ہائی کمیشن وفد کے دورے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 2005میں سری لنکا کے ساتھ سب سے پہلا آزاد تجارت کا معاہدہ کیا تھا لیکن دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 2015میں صرف 37کروڑ ڈالر تک تھی جو دونوں کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سری لنکا نجی شعبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں اور تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کرنے پر توجہ دیں جس سے باہمی تجارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کو سیمنٹ، ادویات، ٹیکسٹائل کی مصنوعات، سبزی و چاول وغیرہ برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان کی مزیدکئی مصنوعات بشمول انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پراڈیکٹس ، دستکاری کا سامان، چمڑے کی مصنوعات اور آلات جراحی سری لنکا کی مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور انفراسٹریکچر کی ترقی سمیت سی پیک منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں لہذا سری لنکا کے سرمایہ کار اس منصوبے میں بھرپور شرکت کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کی چائے کیلئے بھی ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا ایک وفد سری لنکا لے جانے پر غور کرے گا تا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر ایوب، زبیر احمد ملک، نعیم صدیقی، خالد چوہدری، امین الرحمٰن، شیراز احمد صدیقی، راجہ عبدالمجیداور محترمہ ناصرہ علی سمیت دیگر ممبران نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان و سری لنکا کے درمیان باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.